Live Updates

سنی سلامتی پاکستان کی جانب سے یوم شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر سکھر میں کارکنان کی مدح صحابہ ریلی نکالی گئی

اتوار 15 جون 2025 18:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)سنی سلامتی پاکستان ضلع سکھر کے زیر اہتمام یوم شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر سکھر میں کارکنان کی کثیر تعداد نی( حضرت عثمان ؓشہادت) و مدع صحابہ ریلی جامع ربانیہ مسجد ایوب گیٹ سے نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرحضرت عثمان غنیؓ کی محبت اور عقیدت کے حوالے سے تحریر درج تھیں ،ریلی کی قیادت قائد سکھر حافظ محمد زمان ربانی ،قاری منیر احمد انقلابی،قاری ابو سعید عثمانی،ظہور احمد گھنیو،حافظ نادر حسین فاروقی،حافظ اسداللہ اوگاھی،علی اصغر نقشبندی ، مولانا معشوق علی حیدری ،عبد المالک نقشبندی ،عبد الکریم صابری ، مولانا راشد کاندھڑو و دیگر کررہے تھے۔

(جاری ہے)

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان 18 ذوالحج یوم شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ و دیگر خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان کرے تاکہ خاص ایام کو سرکاری سطح پر منایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی کی سخاوت روز روشن کی طرح عیاں ہے اور جب بھی مسلمانوں پر کوئی مشکل وقت آیا آپ نے دل کھول کر ان کی مددکی۔

آپ کے صبر و استقامت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ محاصرے کے دوران آپکا چالیس دن تک کھانا اور پانی بند رہا لیکن آپ نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور فرمایا کہ نبی پاک کے شہر میں خون خرابہ نہیں چاہتے اور عین تلاوت کے دوران 18 ذوالحجہ کو جام شہادت نوش کرگئے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ خلیفہ راشدین کے ایام کے موقع پر پورے پاکستان میں تعطیل کی جائیاختتام ملک کی سلامتی وخوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات