نوشہرہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ شہری موقعہ پر جاں بحق ،ملزما ن فرار

اتوار 15 جون 2025 18:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) نوشہرہ کے علاقہ سپین خاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری موقعہ پر جاں بحق ،ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں محمد اکرام ولد غلام سرور ساکن سپین خاک نوشہرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ تمہارے بھائی محمد اسرار کوشاد محمد کی اراضیات کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے اطلاع ملتے ہی میں اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ شاد محمد کی اراضیات گیا تو میرے بھائی محمد اسرار کی قتل شدہ لاش خون میں لت پت پڑی تھی مدعی نے مزید بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں اور قاتلوں کے معلومات ہونے پر باقاعدہ دعویداری کریں گے پولیس نے نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔