صوابی، فائرنگ کے دو واقعات میں دونوجوان جاں بحق

اتوار 15 جون 2025 18:30

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)موضع مرغز میں پرانی دشمنی کی بنا پر نامعلوم افراد نے مخالفین کی ایما پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل جبکہ چونترئی جلبئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، جںکہ سرد چینہ علاقہ تھانہ یارحسین میں نوجوان نے خود کشی کر لی ،عزیز آمین سکنہ مرغز نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھانجے نعمان کے ہاں دو نامعلوم مہمان آئے تھے میرا بھتیجا طارق آمین اور بھانجا نعمان ہمارے حجرے میں موجود تھے اور مہمانوں کے لیے چائے کا بندوست کیا تھا اس دوران دونوں نامعلوم مہمانوں نے اپنے اپنے پستولوں سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا 25 سالہ بھانجا نعمان سکنہ کوٹھا حال مرغز گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے ، ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر اپنے ساتھ مقتول کا پستول لے گئے وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ ہمارا ذوالجمیل سکنہ صوابی کے ساتھ قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی ہے جس کی ایما پر دونوں ملزمان نے نعمان کو قتل کر دیا ، دریں اثنا محمد عامر سکنہ چونتری جلبء نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے چچازاد بھائی 27 سالہ محمد عدنان سکنہ چونترئی جلبئی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تورڈھیر بازار آرہے تھے جب ہم چونتری لار نذد اراضی تورڈھیر پہنچے تو پیچھے سے آنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا 27 سالہ چچا زاد بھائی محمد عدنان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گئے ، وجہ عناد اور ملزمان فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ، ایک اور واقعہ میں موضع سرد چینہ میں ایک نوجوان عبدالرحمان نے خودکشی کر لی ہے وجہ خود کشی ماں کے ساتھ زبانی تکرار بیان کی گئی ہے ۔