
صوبائی وزیرآفتاب عالم ایڈوکیٹ کا صوبائی بجٹ میں شعبہ قانون و انصاف کیلئے مختص کئے گئے فنڈز کا خیرمقدم
اتوار 15 جون 2025 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے تحت 20 منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جن میں سے 18 جاری منصوبے ہیں اور 2 نئے منصوبے ہیں۔
یہ جلد ہی مکمل ہو کر عوام کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق کئی اہم منصوبے مالی سال 2025-26 کے دوران تجویز کئے گئے ہیں جن میں پشاور ہائی کورٹ کے تحت عدالتی کمپلیکسز کی تعمیر، ڈسٹرکٹ بیسڈ ریسورس سنٹرز کا قیام اور امتیازی سلوک اور کام کی جگہ پر ہراسانی کے خاتمے کے لیے محتسب کے دفتر کے حوالے سے منصوبے شامل ہیں۔ جاری منصوبوں میں خواتین کی ہراسگی سے تحفظ کے لیے محتسب سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے دائرہ کار کو بڑھانے کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے لیے 25.180 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے تحت مختلف جوڈیشل کمپلیکسز کی تعمیر اور مرمت بھی ان منصوبوں کا حصہ ہے۔ اسی طرح مختلف اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکسز اور رہائش گاہوں کی تعمیر، ہائی کورٹ کی استعداد کار میں اضافہ اور قانونی ڈھانچے کی بہتری کے لیے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں، ایکسلریٹڈ امپلیمینٹیشن پروگرام کے تحت بھی اہم جاری منصوبے شامل ہیں جن میں 07 ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکسزاور 25 تحصیل جوڈیشل کمپلیکسز کی تعمیر شامل ہے۔ نئے منصوبوں میں خیبر پختونخوا میں مصالحتی کونسلز کے آپریشنز کو فعال کرنے کے علاوہ خیبر پختونخوا کے 03 نئے اضلاع میں عدلیہ اور عدالتی عملے کے لیے رہائش کی فراہمی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ مربوط قانونی اور انسانی حقوق امدادی پروگرام کے لیے 100.000 ملین روپے جبکہ قانون و انصاف کے شعبے میں اختراعی اقدامات کے لیے 1.000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایکسلریٹڈ امپلیمینیشن پروگرام کے تحت نیا منصوبہ نو ضم شدہ اضلاع میں ضلعی سطح پر وسائل کے مراکز کا قیام بھی شامل ہے جس کے لیے 10.500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہوگی بلکہ عدالتی انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور قانونی محکموں کی استعداد کار میں اضافے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان فنڈز کا شفاف اور موثر استعمال یقینی بنایا جائے گا تاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کو انصاف کے بہترین ثمرات حاصل ہو سکیں.مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.