امریکا کے اسرائیلی سازش سے ایران جنگ میں ملوث ہونے کی 11 سال پرانی پیشگوئی سامنے آگئی

اتوار 15 جون 2025 19:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)سی آئی اے کے سابق افسر فلپ جیرالڈی 11 سال پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ امریکا کا ایران کے خلاف جنگ میں ملوث ہونا اسرائیلی سازش کا نتیجہ ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ 2014 میں کی گئی تقریر کے دوران فلپ جیرالڈی نے کہا تھا کہ اگر امریکا ایران کے ساتھ کسی جنگ میں ملوث ہوا تو اس کی وجہ یہ نہیں ہو گی کہ امریکا کو ایران سے کوئی خطرہ ہے، بلکہ یہ اسرائیل اور واشنگٹن میں موجود اسرائیلی لابی کی سازشوں کی کامیابی ہو گی۔انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل واشنگٹن میں موجود اپنے سرپرستوں اور اتحادیوں سے مل کر ایسا جواز گھڑ لے گا جس کی وجہ سے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں گھسیٹ لیا جائے۔