ایران نے ہمیں پیغام اسرائیل کو پہنچانے کا کہاہے،قبرصی صدر

ایران کی وزارت خارجہ نے قبرص کے صدر کے دعوے کی تردید کر دی

اتوار 15 جون 2025 19:15

نکوشیا/تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)قبرص کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے قبرص سے پیغام اسرائیل کو پہنچانے کا کہا ہے،ادھر ایران نے قبرص کے صدر کے دعوے کی تردید کر دی اور کہا ہے کہ ہم نے کسی ملک کے ذریعے اسرائیل کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ نے ردعمل دیا ہے کہ ہم نے کسی تیسرے ملک کے ذریعے اسرائیل کو کوئی پیغام نہیں بھیجا ہے۔

دوسری جانب قبرص کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے قبرص سے پیغام اسرائیل کو پہنچانے کا کہا ہے، قبرص کے صدر نے آج اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو، مصر، امارات اور یونان کے رہنماوں سے بھی بات کی۔قبرص حکام نے ایران کے پیغام کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا، قبرص اور ایران کے وزرائے خارجہ نے جمعے کی شب فون پر بات کی تھی۔