آئیسکو ریجن میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اتوار 15 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے کہا ہے کہ بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر 16جون 2025 کو صبح07:00 بجے سے دن01:00بجے تک اسلام آباد سرکل،چرآہ فیڈر،راولپنڈی سٹی سرکل،کیانی روڈ،ٹینچ بھاٹہ،سیکٹر۔IV، ائر پورٹ سوسائٹی،واسا،ایف بلاک،اے بلاک فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،مورت،کوہالہ،فاطمہ جناح،آر اے بازار،رحمت آباد۔I فیڈرز جبکہ صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،گلشن آباد،کپٹن عامر فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،پریال فیڈر اور چکوال سرکل میں جالپ فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہےتاہم وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔