پشاور پولیس کا اقدام قتل، منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

اتوار 15 جون 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) پشاور پولیس نے اقدام قتل، آئس اور دیگر منشیات سمیت غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی کی ہدایت پر امن وامان صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا جس کے دوران اے ایس پی چمکنی سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان، نبیل، فہدخان ، شاہد، فرمان اللہ اور محمد صہیب خان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 450 گرام آئس، دو کلو گرام چرس، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔