لله*صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 15 جون 2025 20:10

#کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار اور پیر کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ژوب، زیارت، شیرانی، بارکھان، دکی، مستونگ، کوئٹہ، سبی، قلات اور سوراب میں تیز ہوائیں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

خضدار، لورالائی، لسبیلہ اور موسیٰ خیل سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

وسطی اور شمالی اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جبکہ ساحلی پٹی میں دن کا درجہ حرارت زیادہ ہوگا اور رات کو معمول پر آنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پسنی میں 49.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے 1992 کے بعد 33 سالوں میں پسنی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔