چنیوٹ پولیس کا پتنگ بازوں،پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

اتوار 15 جون 2025 20:50

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق چنیوٹ پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں،پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے دوملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور کیمیکل والی ڈوریں برآمد کرلی گئیں۔ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں۔\378