کمالیہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

اتوار 15 جون 2025 21:00

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں جاری محفوظ پنجاب مہم کے تحت کمالیہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اس مہم کے دوران اوور لوڈنگ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور اوور اسپیڈنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹریفک وارڈن احمد کریم نے بتایا کہ مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جاتی ہے ، متعدد گاڑیوں کے چالان کیے جا چکے ہیں، ایف آئی آرز کا اندراج بھی عمل میں لایا گیا ہے اور جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محتاط ڈرائیونگ نہ صرف قوانین کی پاسداری ہے بلکہ اس سے قیمتی انسانی جانیں بھی محفوظ رکھی جا سکتی ہیں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ پنجاب مہم میں اپنا کردار ادا کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔\378