
بجٹ صوبے میں انصاف کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے حکومتی عزم کا عکاس ہے،آفتاب عالم
اتوار 15 جون 2025 21:05
(جاری ہے)
یہ تخصیص انصاف تک رسائی کو آسان بنانے، عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، اور قانونی اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ کے تحت 20 منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، جن میں سے 18 جاری منصوبے ہیں اور 2 نئے منصوبے ہیں۔ یہ جلد ہی مکمل ہو کر عوام کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق، کئی اہم منصوبے مالی سال 2025-26 کے دوران تجویز کئے گئے ہیںجن میں پشاور ہائی کورٹ کے تحت عدالتی کمپلیکسز کی تعمیر، ڈسٹرکٹ بیسڈ ریسورس سنٹرز کا قیام، اور امتیازی سلوک اور کام کی جگہ پر ہراسانی کے خاتمے کے لیے محتسب کے دفتر کے حوالے سے منصوبے شامل ہیں۔ جاری منصوبوں میں خواتین کی ہراسگی سے تحفظ کے لیے محتسب سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے دائرہ کار کو بڑھانے کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے لیے 25.180 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے تحت مختلف جوڈیشل کمپلیکسز کی تعمیر اور مرمت بھی ان منصوبوں کا حصہ ہے۔ اسی طرح، مختلف اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکسز اور رہائش گاہوں کی تعمیر، ہائی کورٹ کی استعداد کار میں اضافہ، اور قانونی ڈھانچے کی بہتری کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ایکسلریٹڈ امپلیمینٹیشن پروگرام (AIP) کے تحت بھی اہم جاری منصوبے شامل ہیں، جن میں 07 ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکسزاور25 تحصیل جوڈیشل کمپلیکسزکی تعمیر شامل ہے۔نئے منصوبوں میں خیبر پختونخوا میں مصالحتی کونسلز کے آپریشنز کو فعال کرنے کے علاوہ خیبر پختونخوا کے 03 نئے اضلاع میں عدلیہ اور عدالتی عملے کے لیے رہائش کی فراہمی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ مربوط قانونی اور انسانی حقوق امدادی پروگرام (ILHRSP) کے لیے 100.000 ملین روپے جبکہ قانون و انصاف کے شعبے میں اختراعی اقدامات کے لیے 1.000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایکسلریٹڈ امپلیمینیشن پروگرام کے تحت نیا منصوبہ نو ضم شدہ اضلاع میں ضلعی سطح پر وسائل کے مراکز کا قیام بھی شامل ہے جس کے لیے 10.500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہوگی بلکہ عدالتی انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور قانونی محکموں کی استعداد کار میں اضافے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان فنڈز کا شفاف اور موثر استعمال یقینی بنایا جائے گا تاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کو انصاف کے بہترین ثمرات حاصل ہو سکیں۔
مزید قومی خبریں
-
بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، سینیٹر فیصل واوڈا
-
سندھ حکومت کی جانب سےعوام کیلئے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے، سید ناصر شاہ
-
پنجاب حکومت کا بجٹ میں 40ارب لاگت سے راشن کارڈ کا اعلان
-
سولر پینل سکیم کے تسلسل کے لئے آئندہ مالی سال میں4 ارب کا بجٹ مختص
-
پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل پراجیکٹ کا اعلان
-
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل
-
نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین
-
دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان
-
وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے، فواد چوہدری
-
فیصل آباد، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین لڑکیوں کو اغوا کر لیا
-
ندیم افضل چن کا خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.