Live Updates

جئے سندھ محاذ کی اپیل پر زمینوں پر قبضے، لاپتہ قومی کارکنوں کی بازیابی، پریا کماری ،روہت کمار کی بازیابی کیلئے حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

اتوار 15 جون 2025 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) جئے سندھ محاذ کی مرکزی اپیل پر کارپوریٹ فارمنگ کی آڑ میں سندھ کی زمینوں پر قبضے، لاپتہ قومی کارکنوں کی بازیابی، اور پانچ سال سے اغوا معصوم پریا کماری اور روہت کمار کی بازیابی کے لئے حیدرآباد پریس کلب پر پرویز سندھو، نریش بجیر، حیدر چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک منظم سازش کے تحت حکومت کی سرپرستی میں جرائم کو عام کیا جا رہا ہے، اور سرکاری سرپرستی میں لوگوں کے اغوا روز کا معمول بن چکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اربوں روپے کا بجٹ خرچ کرنے کے باوجود سندھ میں بدامنی اپنے عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی معصوم بچی پریا کماری گزشتہ پانچ سال سے اغوا شدہ ہے مگر اب تک بازیاب نہیں کرائی گئی، معصوم روہت کمار کو بے دردی سے قتل کیا گیا، انیس تھیہیم کو اغوا کیا گیا جو آج تک بازیاب نہیں ہو سکا، رہنماں نے کہا کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین پر کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر قبضہ کیا گیا ہے، دریا بچانے اور نہروں کے تحفظ کے لیے احتجاج کرنے والے قومی کارکنوں کو اغوا کیا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور توہین ہے تمام لاپتہ کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات