
ئ*بروقت تشخیص و علاج سے برین ٹیومر(دماغی رسولیوں) کا علاج ممکن : پروفیسر آصف بشیر
ق*گاما نائف ٹیکنالوجی کی دستیابی مریضوں کیلئے انقلابی قدم ہو گا، حکومت سے اپیل دماغ کی رسولی جیسے امراض سے بچنے کیلئے سادہ طرز زندگی، باقاعدہ ورزش،بھرپور نیند اور ذہنی دبائو سے اجتناب ضروری سردرد معمولی نہ سمجھیں ، عالمی سطح پر اس مرض میں مبتلا افراد میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر علاج معالجہ کی مفت جدیدسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں: ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس
اتوار 15 جون 2025 21:05
(جاری ہے)
اس موقع پرینگ نیورو سرجنز و ہیلتھ پروفیشنلز بھی موجود تھے ۔پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ PINS میں انتہائی ماہر اور تجربہ کار میڈیکل ٹیم کام کر رہی ہے، اور جدید آلات جیسے کہ نیورونویگیشن سسٹم اورہائی میگنیفیکیشن ایکسواسکوپ کی بدولت پیچیدہ دماغی رسولیوں کے کامیاب آپریشن ممکن بنائے جا رہے ہیں۔
پروفیسر آصف بشیر نے حکومتِ پنجاب سے اپیل کی کہ مریضوں کو مزید فائدہ پہنچانے کے لیے گاما نائف (Gamma Knife) ٹیکنالوجی مہیا کی جائے۔ انہوں نے کہا، ''یہ ایک غیر جراحی طریقہ علاج ہے جو برین ٹیومر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر یہ سہولت فراہم کر دی جائے تو یہ مریضوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہو گا۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق برین ٹیومر آج کے دور میں سبھی معاشروں میں نظر آنے والی بیماری ہے، جس کے مریضوں کی مجموعی تعداد کا اندازہ 15 ملین لگایا جاتا ہے،عالمی سطح پر اس مرض میں مبتلا افراد میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے،برین ٹیومر کی جلد از جلد تشخیص بہت اہم ہوتی ہے، تشخیص ہو جائے تو مریض کا فوری علاج شروع کرنے میں بھی تاخیر نہیں کرنا چاہیے۔ پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنز میں اس مرض کے علاج معالجہ کی جدیدسہولیات دستیاب ہیں، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے ملک بھر سے مریض آتے ہیں جو اس ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مریضوں میں اس مرض کی تشخیص ایم آر آئی سکین اور سی ٹی سکین کے ذریعے کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی دماغ میں رسولیوں کے بننے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن یہ ایک طے شدہ امر ہے کہ ان وجوہات میں ذہنی دباؤ بھی شامل ہے،اس بیماری کی 120 اقسام ہیں مگر دو اقسام بینجن(bengin) اور مالی گانٹ(maligant) تیزی سے پھیلتی اور نسبتاً زیادہ خطرناک ہیں،برین ٹیومر یوں تو کسی بھی عمر میں حملہ آور ہو سکتا ہے مگر عموما 35 سال سے زائد عمر کے افراد میں پایا جاتا ہے۔بیماری کی علامات میں مسلسل سر درد،متلی،آواز،بصارت،سماعت میں تبدیلی، بازو یا ٹانگ میں جھرجھری محسوس ہونا،پٹھوں کا پھڑکنا شامل ہیں،برین ٹیومر کے ایک تہائی مریض 5 سال تک اس بیماری سے جنگ لڑنے کے بعد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ جب کسی مریض کو مسلسل چکر آتے رہیں، قے ہوتی رہے یا مرگی جیسے دورے پڑنے لگیں، تو کسی ماہر ڈاکٹر سے رابطہ نہیں کیا جاتا، اس کے برعکس حکیموں یا جھاڑ پھونک والوں سے رابطہ کر کے وقت اور پیسہ دونوں ضائع کیے جاتے ہیں،چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک سر درد کا شکار رہنے والے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ضرور کسی معالج سے رجوع کرے، عین ممکن ہے کہ ایسے کسی مسلسل درد کی وجہ کوئی برین ٹیومر ہی ہو، بروقت تشخیص سے نہ صرف فوری علاج ممکن ہو جاتا ہے بلکہ کئی کیسز میں تو آپریشن کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اور مریض ادویات سے ہی مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے۔ دوسری صورت میں مریض کی بینائی بھی جا سکتی ہے اور کئی طرح کے دیگر طبی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ
-
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، رکن اسمبلی سید نوید قمر
-
بلاول بھٹو زرداری کا فوزیہ وہاب مرحومہ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت
-
بجٹ میں زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں، سینیٹر فیصل واوڈا
-
سندھ حکومت کی جانب سےعوام کیلئے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے، سید ناصر شاہ
-
پنجاب حکومت کا بجٹ میں 40ارب لاگت سے راشن کارڈ کا اعلان
-
سولر پینل سکیم کے تسلسل کے لئے آئندہ مالی سال میں4 ارب کا بجٹ مختص
-
پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل پراجیکٹ کا اعلان
-
اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل
-
نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین
-
دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.