ةپنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

اتوار 15 جون 2025 21:05

Fلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر احمد اسلام، ڈاکٹر ریحان صادق اورڈاکٹر شاہزیب خان نے لاہور کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ 33 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے انٹری ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کرائی انہوں نے کہاکہ ملک کے 20 اہم شہروں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، سکردو میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں 114 امتحانی مراکز میں داخلہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے 7 قسم کے انٹری ٹیسٹ لئے جا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں اورطلباء و طالبات کی سہولت کے لئے 2 شفٹوں میں انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے ۔ترجمان نے کہا ہے کہ نیو کیمپس میں رہنمائی کیمپس، شٹل سروس کی سہولت دی گئی ہے اوروالدین کے لئے مناسب جگہوں اور پانی کا انتظام کیا گیاہے۔