سیالکوٹ میں کرسچین تہوار کے موقع پرمسیحی عبادت گاہوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 15 جون 2025 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) سیالکوٹ میں کرسچین تہوار کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے پولیس کے افسران و جوان ضلع بھر میں ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے جس کا مقصد مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنا اور انہیں ان کی عبادت کو پر سکون ماحول میں کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کے باہر پولیس افسران چاک و چوبند ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے، شرکاء کو چیک کر کے چرچز میں جانے دیا جاتا رہا، سینئر افسران فیلڈ میں موجود افسران کو چیک اور بریف کرتے رہے، واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر اور بیریئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، محافظ سکواڈ اور ایلیٹ فورس گشت کناں رہے، مشکوک سامان، مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :