ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ

اتوار 15 جون 2025 21:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ہو گیا۔تہران سے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی طلبہ کو لے کر 6 بسیں تفتان بارڈر کے لیے روانہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق سفارت خانے کی کوشش کے بعد تفتان بارڈر پر شام 4 بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔یہ طلبا تہران اور اصفہان یونیورسٹی میں انجئنیرنگ و دیگر شعبوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔پاکستانی سفارت کاروں نے طلبا و طالبات کو الوداع کہا۔