Live Updates

ساحل وسائل کے دفاع کیلئے اکابرین نے بیش بہا قربانیاں دیں ،ڈاکٹراسحاق بلوچ

اگر ہم ان وسائل کا تحفظ نہیں کرسکے تو آنے والی نسلیں ہمیں مجرم ٹہرائیں گی، قبائلی رہنماء

اتوار 15 جون 2025 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) بلوچستان کے ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی وفد میں نیشنل پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، صوبائی صدر اسلم بلوچ ، صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ، میران بلوچ ، جلیل ایڈوکیٹ ، کریم بلوچ شامل تھے ، ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص بلوچستان اسمبلی کی جانب سے پاس کردہ مائنز اینڈ منرلز بل زیربحث لاتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا گیاکہ ہمارے اکابرین نے جیل و زندان کی صعوبتیں سہ کربلوچستان کے وسائل کا تحفظ کیا جنہیں آج جعلی اسمبلیوں کے ذریعے بلوچستان کے ان بیش بہا وسائل کو وفاق کے تصرف میں دیا جارہا ہے جو بلوچستان کے مجموعی عوام کے لیئے قابل قبول نہیں ، اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ یہ بل متنازعہ اور آئین سے متصادم ہے اور صوبائی خودمختیاری پہ براہ راست حملہ ہے اس لیئے اس متنازعہ بل کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے اور احتجاج کیا جائے گا، اس موقع پر نوابزادہ رئیس رئیسانی ، لالا یوسف بنگلزئی بھی موجود تھے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات