Live Updates

رواں سیزن 33 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی،وزیر زراعت و لائیو سٹاک

پیر 16 جون 2025 11:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)رواں سیزن 33 لاکھ ایک رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھی8 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کپاس سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیئرمین نیشنل سیڈ اتھارٹی ڈاکٹر آصف علی،وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس رانا شبیر احمد خان،سابق ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون،ڈائریکٹر جنرلز زراعت پنجاب چوہدری عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں،ڈاکٹر عامر رسول،ڈاکٹر عبدالقیوم،ڈاکٹر ساجد الرحمان،کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ،خالد محمود کھوکھر سمیت محکمہ انہار کے افسران، کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

۔ اس دورہ کے دوران سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، گرین پاکستان انشیٹیو کے نمائندہ آفاق ٹوانہ اور ابو سفیان ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے ماڈل ایگریکلچر مال کے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایکسئین بلڈنگ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 30 جون تک ماڈل ایگری کلچر مال کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر گرین پاکستان انشیٹیو کے نمائندگان نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ15 اگست تک ماڈل ایگریکلچر مال مکمل فنکشنل کر دیا جائے گا۔ سید عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر کہا کہ کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے زرعی سہولیات کی فراہمی کے لیے 1 ارب 25 کروڑ روپے سے چار ایگری ماڈل ایگری مالز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ماڈل ایگری مالز ملتان بہاولپور ساہیوال اور سرگودھا میں قائم کیے گئے ہیں۔

اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید 10 ماڈل ایگری مالز قائم کیے جائیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر زراعت پنجاب نے ناگ شاہ چوک ملتان میں قائم کسان سہولت سنٹر کا بھی افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کپاس کی کاشت کی تحصیلوں میں 43 کسان سہولت سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے معیاری پیسٹی سائیڈز و سپرے مشینری رعائتی قیمت پر دستیاب ہوگی۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسان سہولت سنٹرز پر ریٹ لسٹ آویزاں کی جائے۔ کسان سہولت سنٹرز پرخریداری کرنے والے کاشتکاروں کا ڈیٹا روزانہ مرتب کیا جائے۔کسان سہولت سنٹرز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات