حادثے کا شکار بھارتی طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی برآمد

پیر 16 جون 2025 12:05

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)بھارتی شہر احمد آباد میں 12 جون کو گرنے والے ایئر انڈیا بوئنگ 787 کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا۔

(جاری ہے)

بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن جانے والی بدقسمت پرواز 171 کے ملبے دونوں بلیک باکسز برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقاتی حکام نے وزیراعظم نریندر مودی کے ایک سینئر معاون پی کے مشرا کو بلیک باکس کی بازیابی کی تصدیق کی۔گزشتہ روز پی کے مشرا نے احمد آباد میں طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اور سول اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں زخمی افراد زیر علاج ہیں۔