Live Updates

بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ کروانے سے مسلسل انکار کیا، عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

پیر 16 جون 2025 12:15

بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ کروانے سے مسلسل انکار کیا، عدالت کا تحریری فیصلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے انکار کے معاملے پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ عدالت سمجھتی ہے کہ ملزم ٹیسٹ سے انکار کرکے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو معصوم ثابت کرنے کے لیے دو مرتبہ منصفانہ موقع دیا گیا، لیکن ملزم نے دونوں مواقع پر نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے بھی گریز کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی عام ملزم ایسے ٹیسٹ سے انکار نہیں کر سکتا۔ عدالت اس قانونی نکتے کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ جب تفتیشی ٹیم سے تعاون نہ کیا جائے تو تفتیش مکمل کیسے ہو سکتی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ اب ٹیسٹ کے لیے تیسرا موقع نہیں دیا جائے گا کیونکہ پہلے دو مواقع کے باوجود مثبت پیشرفت نہیں ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ جاری کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات