کراچی میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس

پیر 16 جون 2025 13:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ اور حادثے کی زد میں آ گیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے کے ڈی اے فلیٹس کے قریب رات گئے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں 30 سالہ سبحان، 25 سالہ نعمان، 20 سالہ زریاب، 50 سالہ ثمینہ اور 6 سالہ بچی زینب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب کورنگی کے علاقے میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص کاشف جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔فائرنگ اور حادثے کے ان افسوسناک واقعات نے شہریوں میں خوف کی فضا پیدا کر دی ہے، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔