کپواڑہ میں مسجد کی تعمیر نوکے دوران پراسراردھماکے سے 3 افراد زخمی

پیر 16 جون 2025 13:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) بھارت کے غیرقانونی طورپرزیر تسلط جموں وکشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ میں پیر کو ایک پرانی مسجد کے ڈھانچے کو منہدم کرنے کے دوران پراسرار دھماکے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی باشندے مسجد کی تعمیر نو کے لئے پرانی مسجد کو منہدم کر رہے تھے۔پولیس افسر نے بتایا کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ لنگیٹ میں داخل کیا گیا جہاں سے ایک زخمی کو جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔