کپواڑہ میں مسجدکی تعمیر نوکے دوران پراسرار دھماکے سے تین افراد زخمی

پیر 16 جون 2025 14:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ میں پیر کو ایک پرانی مسجد کے ڈھانچے کو منہدم کرنے کے دوران پراسرار دھماکے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی باشندے مسجد کی تعمیر نو کے لئے پرانی مسجد کو منہدم کر رہے تھے۔پولیس افسر نے بتایا کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ لنگیٹ میں داخل کیا گیا جہاں سے ایک زخمی کو جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔