فیصل آباد پولیس نے مقدمہ قتل کے اشتہاری ملزم کو 8 سال بعد گرفتار کرلیا

پیر 16 جون 2025 16:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) فیصل آباد پولیس نے مقدمہ قتل کے اشتہاری ملزم کو 8 سال بعد گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم قدیرعرف کاکا کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ ملت ٹاؤن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم قدیرعرف کاکا کو 8 سال بعد گرفتار کرلیا۔

ملزم تھانہ ملت ٹاؤن کے مقدمہ 1400/17 بجرم 302/148/149 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم قدیر عرف کاکا نے 08 سال قبل محمد عمران کو پرانی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے دستیاب کریمنل ریکارڈ کی بنا پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔