Live Updates

بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں، سینیٹر مسرور احسن

پیر 16 جون 2025 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور احسن نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں مالی سال 2025-26 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب اچھا کہنا درست نہیں، چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاق کے صوبہ سندھ کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں، کراچی حیدرآباد سکھر موٹروے کیلئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں، سولر پینلز پر ٹیکس ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، کاربن لیوی واپس لی جائے، غیر پیداواری اخراجات کم کئے جائیں، صنعتوں کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں،مزدوروں کی کم سے کم اجرت میں اضافہ کیا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات