بجلی بندرہنے کی اطلاع

پیر 16 جون 2025 20:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 17جون (بروزمنگل)قلات گرڈاسٹیشن کے سٹی ٹو، کپوتو، شیخ رجب، حسن لالو، ہربوئی اور نیمرغ فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اسی روزقلعہ سیف اللہ گرڈاسٹیشن سے دن ایک بجے تا شام چاربجے بجلی بندرہے گی،اسکے علاوہ 18جون کواسپلنجی گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :