حسن ابدال ،راستے کے تنازعہ پر جان سے مارنے پر مقدمہ درج،مرکزی ملزم گرفتار

پیر 16 جون 2025 21:53

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) راستے کے تنازعہ پر باپ، بیٹا اور خاتون شہری کو زدوکوب کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان پر مقدمہ درج کر کےمرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ، تفتیش جاری ھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سفیر احمد ولد رزاق سکنہ ڈھوک بکا سقہ آباد نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درخواست دی کہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ عبدالغازی ولد اکرم نے آواز لگائی کہ باہر نکلو راستہ بند کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں جب میں باہر نکلا تو عبد الغازی، ارشد اور اکرم کلہاڑی اور اسلحہ آتشیں لیے موجود تھے ،جنہوں نے مجھے کلہاڑی اور اسلحہ کے بٹ سے مارا پیٹا، اسی اثناء میں وجاہت اور سعد بھی اسلحہ لیے آ گئے جو سب نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔

میرا شور واویلا سن کر میرا والد اور بیوی مجھے چھڑانے کے لیے آئے تو ان کو بھی زدوکوب کیا۔ اسی دوران مسماۃ رافیاء اور تاشفین بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے میری بیوی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے شہری کی درخواست پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مرکزی ملزم اکرم ولد صادق سکنہ ڈھوک بکا سقہ آباد تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378