راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 04 افراد گرفتار

پیر 16 جون 2025 23:05

راولپنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران چار افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 04 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ صادق آباد، نصیر آباد، گوجر خان اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :