کوہلو ،ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے بلڈ بینک قائم کردیا

بلڈ سٹوریج ریفریجریٹر، بلڈ سیمپلنگ، گرپونگ اور خون عطیہ کرنے کی مفت سہولیات کی فراہمی جاری

پیر 16 جون 2025 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بلڈ بینک میں بلڈ سٹوریج ریفریجریٹر، بلڈ سیمپلنگ، گرپونگ اور خون عطیہ کرنے کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بلڈ بینک سے کوہلو، میوند، سبی، فاضل چل، کاہان اور بارکھان کے رہائشی مستفید ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبائلی عمائدین اور مقامی رہائشیوں نے کوہلو میں فری بلڈ بینک کو فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے ایف سی کے اس کارخیر کو سراہاکوہلو کے قبائلی رہنما رب نواز نے کہا کہ پہلے کوہلو میں فری بلڈ بینک کی سہولت موجود نہ تھی اور مریضوں کو ڈیرہ غازی خان جانا پڑتا تھااب یہ سہولت انہیں گھر کی دہلیز پر فراہم ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کوہلو کے غریب عوام کیلئے یہ سہولت مہیا کی۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلونے کہا کہ کوہلو میں کافی بچے تھیلیسیمیا کے شکار ہیں بلڈ بیکنک کے قیام سے کوہلو اور ملحقہ علاقوں کے مریض مستفید ہونگے۔ بلڈ ڈونر قطب خان نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ بلڈ بینک کی سہولت سے بہت سے مریض فائدہ اٹھارہے ہیں ہم ایف سی بلوچستان کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :