رکھنی بم دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ،عبدالرحمن کھیتران

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،صوبائی وزیر

پیر 16 جون 2025 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے رکھنی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعے پر وہ دلی طور پر رنجیدہ ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں صوبائی وزیر سردار کھتیران نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ برداشت سانحہ ہے صوبائی وزیر نے زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی ہے اور متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر بارکھان کو ہنگامی اقدامات اور مؤثر ریلیف کی فراہمی کی بھی ہدایت جاری کی سردار کھتیران نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے امن کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :