تلہار کے قریب 17 سالا بہری لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 16 جون 2025 23:15

تلہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) تلہار کے قریب 17سالا بہری لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج، تین دن پہلے تلہار کے نواحی گاوں مٹھو خاصخیلی میں ملزم جمیل عرف خاصخیلی نے بہری لڑکی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے معاملے کا فوری نوٹیس لیتے ہوئے ایس ایچ او تلہار کو فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد سب انسپکٹر تلہار محمد یعقوب جاکھرو نے متاثرہ لڑکی کی والدہ مسمات عزیزاں خاصخیلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم جمیل عرف کاروبار خاصخیلی کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :