جامعہ کراچی کے طلبہ کا پٹنی چیریٹیبل اسپتال کا مطالعاتی دورہ

طلبہ نے اسپتال کی فلاحی خدمات کو سراہا، انسانیت کی خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا

پیر 16 جون 2025 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) جامعہ کراچی کے شعبہ زوالوجی کے بی ایس پروگرام کے طلبہ نے نیو کراچی، سیکٹر 5-F میں واقع پٹنی چیریٹیبل اسپتال کا مطالعاتی و تعلیمی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو فلاحی اداروں میں جاری طبی خدمات کا مشاہدہ کروانا اور انسانیت کی خدمت کے عملی پہلوں سے روشناس کروانا تھا۔دورے کے دوران اسپتال کے منتظمین نے طلبہ کو اسپتال کی بنیادی ساخت، علاج معالجے کی سہولیات، اور فلاحی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

طلبہ نے اسپتال میں دستیاب جدید طبی سہولیات، نظم و ضبط، اور خدمتِ خلق کے جذبے کو بے حد سراہا۔طلبہ نے اپنے تاثرات میں پٹنی اسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ادارہ معاشرے میں انسانیت کی خدمت کا روشن نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

ایسے فلاحی اسپتال ہمارے معاشرے میں طبی سہولتوں کی فراہمی اور غربت کے شکار افراد کی مدد کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شعبہ زوالوجی کے اساتذہ نے بھی اسپتال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دورے طلبہ میں سماجی شعور اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔پٹنی چیریٹیبل اسپتال کی انتظامیہ نے بھی جامعہ کراچی کے طلبہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیم اور صحت کے میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :