صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز 18 جون کو فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کرینگے، ترجمان

پیر 16 جون 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے18جون(بدھ) صبح09:30بجے تا دن11:30بجے تک آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق فیس بک ای کچہریاں ایک جدید اور موثرفورم ہیں جن کے ذریعے معزز صارفین اپنی شکایات براہِ راست آئیسکو افسران تک پہنچا سکتے ہیں اور فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

معزز صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ٹیلیفون نمبر 0519260194، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ٹیلیفون نمبر0519292675، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ٹیلیفون نمبر0519293048، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر0514950343، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ٹیلیفون نمبر0543668500، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ٹیلیفون نمبر05449270377پر دیے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے صارفین سے گزارش کی کہ ای کچہری کے دوران رابطہ کرتے وقت اپنا مکمل نام، رابطہ نمبر اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لازمی فراہم کریں تاکہ آپ کی شکایت کو بروقت متعلقہ دفتر تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :