Live Updates

پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کو بجٹ ووٹنگ کے بائیکاٹ کی تجویز دی

پیر 16 جون 2025 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)تحریک انصاف نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں اسد قیصر نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں، پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آرہے ہیں ان سے مشاورت کروں گا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات