Live Updates

ًوفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی الفاظ کا گورکھ دھندہ ، عوام کو مایوسی ہوئی : جاوید قصوری

& پنجاب حکومت نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے

پیر 16 جون 2025 21:55

Iلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے 5335ارب سے زائد، پنجاب کے بجٹ کو الفاظ کاگورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہونا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں ہوا ، عوام کو خوشنما دعووں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں ملا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ذاتی تشہیر ،دکھاوے اورڈنگ ٹپائو اقدامات کے ساتھ ساتھ اسکیموں کے نام پر اربوں روپے مختص کرکے کرپشن کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب تک تنخواہ دار طبقہ نے ہی سارا بوجھ اٹھایا ہے۔ پنجاب حکومت نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 811.8 ارب روپے، صحت کے لیے 630.5 ارب روپے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 411 ارب روپے جب کہ زراعت کے لیے 129.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ تمام تر حکومتی دعووں کے برعکس نا کافی ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کو اب حکومتوں سے زیادہ توقعات بھی نہیں رہیں۔ رواں مالی سال کے اقتصادی اہداف خصوصاً زراعت، صنعت کے اہداف پورے نہیں ہوئے۔ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے بجٹ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک شرمناک ہے۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جب تک ملک میں معاشی نظام سود پر چلتا رہے گا اس وقت تک صوبے کے گیارہ کروڑ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف میسر نہیں آسکتا۔ ٹیکس فری بجٹ دینے کا دعویٰ کرنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ حکومت پہلے ہی ٹیکسوں کی مد میں عوام کاخون نچوڑ ررہی ہے ۔ حکمران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے اور مکمل تیاری کی نوید تو سناتے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی واضح ٹائم فریم اور حکمت عملی نہیں دی جا رہی ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات