Live Updates

پنجاب بجٹ میں محکمہ اسپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر کیلئے 95000ملین روپے مختص

پیر 16 جون 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پنجاب کے آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی ( اے ڈی پی ) کے تحت29 جاری اور28 نئی سکیموں کے لیے 95000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اہم جاری سکیموں میں 3 میڈیکل ایجوکیشن سکیموں پر 1380.268 ملین روپے ،علاقائی کیئر ہسپتالوں کی 21سکیموں کے لیے 14846 ملین روپے ،وزیر اعلی انیشی ایٹو پروگرام کے لیے 15507.363 ملین روپے ،علاقائی کیئر ہسپتالوںکی 20 سکیموں کے لیے14663.620 ملین روپے ،شعبہ طب کی دیگر ترقیاتی پروگراموں کے لیے 15514 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں،مجموعی میڈیکل ایجوکیشن کے لئے 1380.268 ملین روپے ،یونیورسٹی ہیلتھ کوریج پروگرام پر عملدرآمد کے لیے 25000 ہزار ملین روپے ،اسپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر و متفرقات کے لیے 25249.776 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

نئی سکیموں میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور،چلڈرن ہسپتال 2 اور انسٹی ٹیوٹ آف جینیٹک بلڈ ڈیزیزو جدید سہولیات سے آراستہ تشخیصی لیب لاہور کے لیے 6288.906 ملین روپے ،سیالکوٹ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کے لیے 1000.002 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات