Live Updates

امن و امان کے شعبے کیلئے مجموعی طور پر ترقیاتی مد میں 10ارب روپے ،غیر ترقیاتی مد میں 290ارب روپے کے فنڈ مختص

منگل 17 جون 2025 03:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ میں امن و امان کے شعبے کیلئے مجموعی طور پر ترقیاتی مد میں 10ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 290ارب روپے کے فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔ وزیراعلی مریم نواز ’’ہر شہری محفوظ ‘‘کی سوچ و عہد پر کار بندہیں ۔

محکمہ پولیس کی صلاحیت بڑھانے کیلئے مجوزہ غیر ترقیاتی بجٹ میں مجموعی طور پر 200 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ سنگین جرائم کی شفاف تفتیش اور روک تھام کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے نام سے ایک نیا ادارہ بھی قائم کیا گیا ہے جس کیلئے آئندہ مالی سال میں غیر ترقیاتی مد میں 3.3ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی مد میں 3.24 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے ہماری حکومت نے مالی سال 26-2025 میں سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 10 ڈویژن کیلئے 5.8 ارب روپے مختص کئے ہیں۔اس کے علاوہ پی پی آئی سی تھری لاہور پراجیکٹ فیز ون کے تحت لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن کیلئے بھی آئندہ مالی سال میں 1.2 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں19اضلاع کے لئے سمارٹ سیف سٹیز کے پروگرام کی تکمیل کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں2 ارب 54 کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں۔

لاہور میں نیشنل ریفارمز پراجیکٹ کے تحت پریژن کمپلیکس کی تعمیر کیلئے بھی 6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہ اور اس کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ میں بی ضلعی جیل کی تعمیر کیلئے بھی 14.8 ارب روپے کا تخمینہ اس بجٹ میں تجویز کیا گیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات