اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جو ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں جنرل سید عاصم منیر اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمینوٹی نے ایک محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا؛ آئی ایس پی آر

Sajid Ali ساجد علی منگل 17 جون 2025 11:30

اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جو ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون 2025ء ) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جو ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانہ امتیاز ملٹری، امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی، چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہونے والے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص/ مارکہ حق کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے کو کراج تحسین پیش کیا، بات چیت کے دوران آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان کے سفیر ہونے کے لیے ادا کیے جانے والے اہم کردار کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ کامیابیوں کے ذریعے فعال کردار ادا کرکے پاکستان کی معیشت اور عالمی شہرت میں ان کی شراکت کا اعتراف کیا، اس موقع پر سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز شیئر کیں، انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون اور تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ روابط کی اہمیت پر زور دیا، بات چیت کا اختتام اس مقصد اور عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا جس کے تحت آرمی چیف اور سمندر پار پاکستانیوں نے ایک زیادہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔