Live Updates

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناقابل برداشت،حکومت غریب عوام کو ریلیف پہنچائے، صدر انجمن تاجران منٹگمری بازار فیصل آباد

منگل 17 جون 2025 12:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناقابل برداشت،حکمران طبقہ اپنی مراعات و اخراجات کم کر کے غریب عوام کو ریلیف پہنچائے۔ صدر انجمن تاجران منٹگمری بازار فیصل آباد حاجی محمد عابد نے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا جواز بنا کر یکدم بڑا اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم تھیں تو لیوی 100 روپے لیٹر تک بڑھا دی گئی جو کہ غریب عوام پر ظلم ہے اب بجائے اپنے اخراجات پروٹوکول ختم کرنے کے ناقابل برداشت بجٹ پیش کیا۔ پٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کیا۔ جس سے ہر چیز کی قیمتیں بڑھیں گی کاروبار چلانا مزید دشوار ہو جائے گا۔ غریب عوام کا احساس کرنے کی بجائے انہیں زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔

غریب فاقہ کشی پر مجبور، لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ تاجر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور غریب کش بجٹ کو فوری مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب عوام کی زندگی میں اسانی پیدا کرنے تاجروں کے لیے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے تاجروں سے مشاورت کر کے بجٹ بہتر کیا جائے،ساتھ ہی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات