Live Updates

ایران پر اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ‘ جے یو آئی (س)

تمام اسلامی ممالک اختلافات بھلا کر اسرائیلی ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں

منگل 17 جون 2025 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلی مولانا ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین ،ناظم اعلی لاہور مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری رحمت اللہ لاشاری، پیر اکبر ساقی ،مولانا عبیداللہ بھکر، مولانا عرفان شاکر ودیگر ذمہ داران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، وقت کی اشد ترین ضرورت ہے کہ پورا عالم اسلام اسرائیل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے، تمام اسلامی ممالک اختلافات بھلا کر اسرائیلی ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ جمعیت علما اسلام(س) سرائیل کی ایران پر حالیہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتی ہے،ایران پرحملہ مشرق وسطی میں کشیدگی کو مزید ہوا دینے کی سوچی سمجھی سازش ہے،مسلمان ممالک اسرائیل کیخلاف متفقہ موقف اختیار کریں اور متحد ہو کر اسرائیلی تسلط کا خاتمہ کریں، اسرائیلی جارحیت کا علاج آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہونے میں ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات