جاپان کراٹے انسٹیٹیوٹ پاکستان کی تقریب، چھ بچوں کوایوارڈزدیئے گئے

منگل 17 جون 2025 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)جاپان کراٹے انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام 30ویں سالگرہ اور انٹرنیشنل بلیک بیلٹ ایوارڈ سیریمنی کا انعقاد ویلنشیا ء ٹائون لاہور میں منعقد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی جناب دلاور اور ڈاکٹر عامر شفیع تھے ، اس موقع پر انٹرنیشنل کراٹے بلیک بیلٹ کا امتحان پاس کرنے والے چھ کھلاڑیوں ہانیا عاصم ، محمد طاہا عثمانی ، طاہا راشد ، طلحہ راشد ، عارفہ حسن اور کامل حسن کو ایوارڈز تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران کھلاڑی بچوں نے کراٹے شو پیش کرکے شرکاء سے خو ب داد حاصل کی، آخر میں جاپان کراٹے انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے فائونڈر اور چیف انسٹرکٹر محمد انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ادارے کی بنیاد 1995 میں رکھی گئی تھی اور آج الحمدللہ اس کراٹے انسٹیٹیوٹ میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے چار میجر کراٹے اسٹائلز شوتوکان ، گوجوریو ، شیتوریو ، وادوریو ، سکھائے جاتے ہیں ۔ جس میں ہماری اکیڈیمی کے بچو ں کی پر فامنس بہت عمدہ اور قابل فخر ہے،آخر میںا نہوں نے تمام حاظرین ، مہمانوں تقریب میں شرکت کا شکریہ ادا کیا ۔