کچے کے علاقوں میں پولیس بہتر کام کر رہی ہے، ضیاء الحسن لنجار

کراچی کا امن اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر داخلہ سندھ

منگل 17 جون 2025 14:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ حکومت جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ کراچی کا امن مزید بہتر ہو۔

(جاری ہے)

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ارمغان کیس کے تناظر میں منشیات فروش گروہ متحرک ہیں، جن کے خلاف کارروائی کے لیے انسدادِ منشیات کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے کچے کے علاقوں میں پولیس بہتر کام کر رہی ہے اور کارروائیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔وزیر داخلہ نے اعتراف کیا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بعض اوقات شہریوں سے زیادتی کے مرتکب ہوتے ہیں، جس پر قابو پانے کے لیے بھی اقدامات زیر غور ہیں۔