پنجاب حکومت کاشیڈو بجٹ پیش کرنے کا اعلان

چچا بھتیجی کا بجٹ ہے ،ہماری کسی تجویز کو نہیں مانا گیا ‘ قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر

منگل 17 جون 2025 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) اپوزیشن نے پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کرتے ہو ئے شیڈو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چچا بھتیجی کا بجٹ ہے، بجٹ میں ہماری کسی تجویز کو نہیں مانا گیا ،ہم ایک ،دو دن میں شیڈو بجٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے سولر تھا اس پر بھی 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ،ہماری احتجاجی تحریک چل رہی ہے ،ہم مزید لائحہ عمل بہت جلد دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی لوگ ہی ہمارے پیچھے نہیں لگے اور بھی بہت لوگ ہمارے پیچھے ہیں۔