Live Updates

نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوریو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ٹیلفونک گفتگو

منگل 17 جون 2025 20:59

نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوریو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ٹیلیفون کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کے فوجی حملوں کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات