Live Updates

تجویزہے اسلام آباد میں اسٹیمپ ڈیوٹی پراپرٹی پرزیرو کر دیں ،بیرسٹر گوہر

منگل 17 جون 2025 22:11

تجویزہے اسلام آباد میں اسٹیمپ ڈیوٹی پراپرٹی پرزیرو کر دیں ،بیرسٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین و رکن اسمبلی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ اسلام آباد میں اسٹیمپ ڈیوٹی پراپرٹی پر زیرو کر دیں انکم ٹیکس جو بتایا گیا ہے کہ 6 لاکھ پر نہیں 12 لاکھ تک، اتنا ٹیکس تنخواہ دار طبقے کے ساتھ زیادتی ہے اوپر والے بریکٹ ضرور بڑھائیں، جو 22 لاکھ ہیں ان پر لگائیں ٹیکس قومی اسمبلی کے لیے 16 ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے، ہم کیا کرتے ہیں ہم تو اسکے حقدار نہیں ہیں اس ایوان کا بجٹ ضرور کم کریں ہیلتھ بجٹ 54 ارب سے کم کر کے 46 ارب کر دیاخیبرپختونخوا حکومت سرپلس میں جارہی ہیپاکستان میں 38 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں]بیرسٹر گوہر نے بجٹ انتہائی اہم ڈاکیومنٹ ہوتا ہیہمیں آؤٹ آف دی باکس حل دیکھنا پڑے گاہمیں اکراس دی بورڈ سوچنا پڑے گا کہ ہم عوام کو کیا ریلیف دے سکتے ہیں عوام کے پیسوں سے تو ہم یہاں بیٹھے ہیں ذاتیات سے بڑھ کر کرنا ہوگا شاید خواجہ آصف کو سیلری بڑھانا تب یاد آیا جب اسپیکر کی سیلری بڑھی،چیئرمین کی سیلری بڑھی ان کو تب یاد نہیں آیا جب یہ شروعات تو پنجاب حکومت نے کی تھی 800 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا تھااس عوام کو آپ کی تنخواہیں بڑھنے سے غرض نہیں ہیاس کو آپ کی پاور کے ناجائز استعمال سے شکوہ ہیجس مقصد کے لیے تنخواہ ملتی ہے وہ حق ادا نہ کرنے کا عوام کو شکوہ ہے مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم این اے ملک ابرار نے کہا کہ راولپنڈی کو پانی کی قلت کا سامنا ہیخانپور ڈیم کے لیے خطیر رقم رکھنے کی ضرورت تھی اگر ارکان سے مشورہ لیا جاتا تو پانی کا مسلہ حل ہو جاتا راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے گورنمنٹ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات