
زرعی بجٹ نمائشی، پنجاب حکومت زراعت سے مخلص نہیں: مرکزی کسان لیگ
منگل 17 جون 2025 22:28
(جاری ہے)
انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر کسانوں کو درپیش مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک شدید فوڈ سیکورٹی بحران کا شکار ہو جائے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو رواں سال کے آخر تک چار لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، اور اگلے سال کسان گندم کاشت کرنے سے ہچکچائیں گے کیونکہ گزشتہ دو برسوں سے انہیں اپنی فصل اونے پونے داموں فروخت کرنا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر بروقت امدادی قیمت مقرر کرتی اور کسانوں کو براہِ راست سبسڈی دیتی تو گندم کے ممکنہ بحران سے بچا جا سکتا تھا۔ رہنماؤں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ ملک کی دوسری بڑی فصل کپاس کی پیداوار مسلسل گر رہی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو مہنگے داموں کپاس درآمد کرنی پڑتی ہے، اور قیمتی زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات کا سنجیدگی سے جائزہ لے اور اس مسئلے کا مستقل حل نکالے۔مرکزی کسان لیگ نے تجویز دی کہ حکومت کو ایسی زرعی سکیمیں متعارف کروانی چاہئیں جن سے نہ صرف ملکی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو بلکہ وہ بیرون ملک برآمدات کے قابل بھی ہوں، تاکہ پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو۔ علاوہ ازیں پھلوں اور سبزیوں کی ویلیو ایڈیشن کے لیے چھوٹی چھوٹی ہوم انڈسٹریز کو فروغ دے کر نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے بلکہ دیہی معیشت کو بھی استحکام دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نمائشی اعلانات سے گریز کرتے ہوئے زرعی شعبے کے لیے عملی، جامع اور پائیدار اقدامات کرے تاکہ ملک خود کفالت کی طرف گامزن ہو سکے اور کسان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.