Live Updates

مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی آمد، صدر سندھ فیصل ندیم سے ملاقات

منگل 17 جون 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں صدر سندھ فیصل ندیم سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور حالیہ وفاقی و صوبائی بجٹ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شرکا نے بجٹ کو یکطرفہ، عوام دشمن اور زمینی حقائق سے متصادم قرار دیا۔

ملاقات میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے نائب صدر انجینئر نعمان، جوائنٹ سیکریٹری فیصل علی بلوچ، الیکشن سیل انچارج فاروق اعظم بھی موجود تھے ۔ جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماں میں اشرف جبار قریشی، سردار اقبال، ایس ایم ضمیر، ظفر جمیل، ڈاکٹر سلمان، خرم شاہد میو ایڈووکیٹ، فیضان انیس، پیر فرخ جان سرہندی، عامر ضیا، شفیق جان درانی، عادل ظفر کراچی والا، یونس سایانی، ندیم بیگ، عرفان صدیقی، ڈاکٹر عتیق، محمد حسین و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ موجودہ بجٹ محض اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے، جس کا مقصد صرف معاشی اشرافیہ کو فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں، جبکہ مہنگائی، بیروزگاری اور عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔فیصل ندیم نے کہا کہ ملک کو صرف نعرے نہیں، سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محب وطن جماعتوں کو عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند رکھنی چاہیے۔ملاقات میں شریک رہنماں نے اس مقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا دفاع ہر سیاسی جماعت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات