بزرگانِ دین کی تعلیمات انسانیت، امن، بھائی چارے اور روحانی تطہیر کا سرچشمہ ہیں، قائم مقام گورنرسندھ

منگل 17 جون 2025 22:47

بزرگانِ دین کی تعلیمات انسانیت، امن، بھائی چارے اور روحانی تطہیر کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ بزرگانِ دین کی تعلیمات انسانیت، امن، بھائی چارے اور روحانی تطہیر کا سرچشمہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے معروف روحانی مرکز حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1295ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف فرخ شہزاد قریشی نے قائم مقام گورنر کا استقبال کیا ۔قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے روضہ مبارک پر چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و ملت کے امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا مانگی ، زائرین سے ملاقات کی اورانتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی جیسے عظیم صوفی بزرگوں نے اپنی تعلیمات اور کردار سے معاشرے میں محبت، رواداری اور اخوت کو فروغ دیا جن پر آج کے دور میں عمل پیرا ہونا ہماری اجتماعی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اولیا کرام کے مزارات پر آنے والے زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ ادارے زائرین کو بہتر، محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس ایک روحانی اجتماع ہے جو مختلف طبقہ ئے فکر کو متحد کرتا ہے، سندھ صوفیوں، درویشوں اور اہلِ دل کا خطہ ہے جہاں ہمیشہ محبت، برداشت اور خدمتِ خلق کی قدریں پروان چڑھتی رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :