اے پی سی ترنگزئی کی کاوشیں کامیاب، لوڈشیڈنگ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 17 جون 2025 22:55

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) اے پی سی ترنگزئی کی عوامی خدمت پر مبنی کوششیں رنگ لے آئیں۔ فیڈر ترنگزئی پر لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں دو گھنٹے کی کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر اے پی سی ترنگزئی مشتاق خان ترنگزئی کی قیادت میں وفد نے ایکسیئن واپڈا چارسدہ سے ملاقات کی، جس میں مولانا محمد قاسم، محمد سلیم درانی، محمد شارق جان، شفیق جان، زبیر علی شاہ اور سینئر صحافی واجد علی آفریدی شامل تھے۔

عوامی مسائل کے پیش نظر ایکسیئن نے فیڈر ترنگزئی پر لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے سے کم کر کے 14 گھنٹے کرنے کی منظوری دی، جس کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اے پی سی ترنگزئی نے واپڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے اور بلوں کی وصولی میں واپڈا سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔